رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی کی بنیادی رکنیت خارج
فائل فوٹوکراچی:ایم کیوایم پاکستان نے رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی کی بنیادی رکنیت خارج کردی، اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کی بھی ہدایت کردی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی رضا عابدی نے 23 اگست 2016 کو اختیارکی گئی تنظیمی اور سیاسی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی کی۔
رابطہ کمیٹی کی جانب سے متعدد بار متنبہ کئے جانے کے باوجودعلی رضا عابدی نے پارٹی پالیسیوں سے انحراف کیا۔
جس پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں علی رضاعابدی کو بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور انہیں مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔