بھکر:خوشحال خان ایکسپریس کی3بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2016 07:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھکر:بھکر میں بہل ریلوےاسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں ،تمام مسافر محفوظ رہے۔

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی3بوگیاں بھکر میں بہل ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں،جس کے بعد کوٹ ادو، کندیاں سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ،حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ ہیں، ریلیف ٹرین ملتان سے روانہ ہوچکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالے میں 4سے 5گھنٹے لگیں گے۔