خیبر ایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری،12 دہشت گرد ہلاک

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2016 08:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

خیبر ایجنسی:خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکے جیٹ طیاروں سے  کی جانے والی بمباری میں 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ،اتوار کوراجگل میں سیکیورٹی فورسزنے جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 12دہشت گرد مارے گئےجبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ،مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔