حکومت سپریم کورٹ کی دی گئی تاریخ پر مردم شماری کرانے کیلئے تیار

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2016 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت سپریم کورٹ کیجانب سے دی گئی  تاریخ پرمردم شماری کرانے کیلئے تیارہوگئی۔

سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے صحافیوں سے  مردم شماری میں تاخیر کے معاملے پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ وفاقی حکومت 15 مارچ سے مردم شماری کرانے کیلئے  تیارہے، وفاق نے صوبوں سے غیررسمی مشاورت بھی کرلی ہے۔

 اشتراوصاف کا کہنا تھاکہ اورمردم شماری کاعمل 15 مارچ سے شروع کیا جائے گا جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری مشترکہ مفادات کونسل کوبھیج دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے مردم شماری ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت میں حکومت کو7دسمبرتک تحریری طورپراگاہ کرنے کا کہا تھا ۔

سماعت میں چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیئے تھے کہ اگرتحریری طورپراگاہ نہیں کیا گیا تووزیراعظم عدالت کے کٹہرے میں ہوں گے ۔