آرمی چیف کی صدر،وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2016 08:11am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے صدرممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر اور وزیراعظم نے جنرل قمر باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پرمبارک باد دی۔

ملاقات کے دوران صدرممنون حسین نے کہا جنرل قمرجاوید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا، ملک میں مکمل قیام امن تک نیشنل ایکشن پلان پرعمل جاری  کیا گیا جبکہ مقاصد کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجودہ نے کہاکہ وہ دفاع وطن کے سلسلے میں قوم کی تمام  توقعات پرپورا اتریں گے ۔

وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی اور پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔