نااہلی ریفرنس کیس:عمران خان نے تمام الزامات مسترد کردیئے
فائل فوٹواسلام آباد:نااہلی ریفرنس کیس میں پاکستان تحریک انساف کے چیئر مین عمران خان نے خود پر لگے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔
پیر کے روز الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیرخان ترین کے خلاف نااہلی ریفرنسزکی سماعت ہوئی۔
نعیم بخاری کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عمران خان نےتفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ 2002 قسطوں پرخریدی گئی بنی گالہ کی زمین کی کل قیمت 43 کروڑ50 لاکھ روپے تھی۔
لندن فلیٹ7 لاکھ 15 ہزارپاؤنڈ میں فروخت ہوا،یہ فلیٹ 1 لاکھ 17 ہزارپاؤنڈ میں خریدا تھا جس پرنیازی سروسزلمیٹڈ کا پورا اثاثہ لگا دیامارچ 2003 میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دی۔
وکیل جہانگیرخان ترین نے کہا کہ زرعی آمدنی سے متعلق الزامات ایف بی آر پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔
ریفرنسز کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے اسی روز ریفرنس کا فیصلہ سنانے کا بھی اعلان کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔