مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما یاسین ملک دوبارہ گرفتار
File Photoسرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لال چوک مارچ ناکام بنانے کیلئے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاسین ملک کو سری نگر کی ایک درگاہ کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو ناکام بنانے کیلئے ہر طریقے اپنا رہی ہے۔حریت رہنماؤں کی جانب سے آج لال چوک تک مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ، جس کے بعد قابض فوج نے مارچ کو ناکام بنانے کیلئے سری نگر میں جگہ جگہ فوج تعینات کردی۔
جبکہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھی سری نگرسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔کشمیری رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جابر حکمرانوں کو معصوم کشمیریوں کو کچلنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
اس سے قبل بھارتی فوج سیکڑوں کشمیریوں کو احتجاج کے دوران گرفتارکرچکی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔