بلاول کا پنجاب پر جمہوری قبضے کا اعلان
File Photoلاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے پنجاب کی سیاست پرجمہوری قبضے کا اعلان کردیا۔
بلاول ہاؤس لاہورمیں پارٹی کارکنان سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر آنسو بہانے والے دہشت گردوں کے بجائے ڈاکٹرعاصم اورایان علی کےپیچھے پڑے ہیں۔
بلاول نے پنجاب کی سیاست پرجمہوری قبضے کا بھی اعلان کیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے نمائندوں کو الیکشن لڑوائے جارہے ہیں۔بلاول نے اعلان کیا کہ آئندہ انتخابات میں صدر،وزیراعظم اور چاروں وزراء اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے نواز مودی دوستی پربھی شدید تنقید کی اورکہا کہ یہ پوری دنیا کو نقصان پہنچائے گی۔بلاول بھٹو نے بہت جلد سکردو میں بھی عوامی طاقت دکھانے کا اعلان کیا،خطاب کے اختتام پربلاول نے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔