پاکستان نیول اکیڈیمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2016 08:39am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاک فضائیہ کے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پریڈ کا معائنہ کیا،پاس آوٹ ہونے والےکیڈٹس نے مہمان خصوصی کوسلامی دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ، پاکستان کو بے انتہا چینلجز کا سامنا ہے،ہم متحد ہوکر ان چیلجز کا مقابلہ کرسکتا ہے،ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جس کی شکل واضح نہیں ہے ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی حفاظت مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پاکستانی افواج کے عزم کی عکاس ہے،اندرونی اور بیرونی دشمنوں نے منظر نامے کو یکسر بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہمسائی ممالک سے پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں،اچھی طرح جانتے ہیں کہ اپنا دفاع کیسے کرنا ہے۔ بحریہ کے کیڈٹس بحری سرحد کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں ۔

نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کومبارکباد دی اور کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازی شمشیراورشیلڈزتقسیم کی گئیں۔

پاسنگ آوٹ میں بحریہ کے کمیشنگ اورشارٹ سروس کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے کیڈٹس شریک ہوئے، 2 خواتین اور یمن کے ایک کیڈٹ نے بھی تربیت مکمل کی  ۔