آج پاکستان سمیت دنیا بھر انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

شائع 10 دسمبر 2016 07:19am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

آج پاکستان سمیت دنیا بھر انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،انسانی حقوق کے عالمی منشور کو 68برس بیت گئے،اس دن کی مناسبت سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کا عالمی دن دس دسمبر کو منایا جاتا ہے،یہ وہ دن ہے جب اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کے آفاقی منشور کی توثیق کی تھی۔

یہ دن منانے کا مقصد عالمی منشور کی یاد تازہ کرنا اور دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے، اس دستاویز کو عالمی سطح پر پہلا منشور مانا جاتا ہے۔

آج  دن کے مناسبت سے اعلیٰ سطحی سیاسی کانفرنس اور جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔تقریبات اور نمائش کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلقہ مسائل اجاگرکیے جاتے ہیں۔

 دس دسمبر پر نوبل امن انعام بھی دیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے انسانی حقوق کے آفاقی منشور کی منظوری کے وقت 48  ممالک نے حمایت کی تھی جبکہ سات  نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا تھا۔