طیارہ حادثہ : چینی باشندوں کے لواحقین پمزاسپتال پہنچ گئے
فائل فوٹواسلام آباد: طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندے کے لواحقین پمزاسپتال اسلام آباد پہنچ گئے،اب تک 9 میتیں ورثاکے حوالے کی گئی ہیں۔
حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندے کے لواحقین پمز اسپتال پہنچ گئے ہیں ،جہاں لواحقین کے ڈی این کے لئے خون کے نمونے لئے گئےہیں۔
پمزاسپتال کے اے ڈی ڈاکٹرالطاف کا کہنا ہے کہ دو غیر ملکیوں کی شناخت کا عمل ابھی باقی ہے،کوشش ہے کہ ڈی این اے کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے، شناخت کا عمل مکمل ہونے پرمیتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔ اب تک 9 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی ہیں۔
دوسری جانب سانحے میں جاں بحق ائیرہوسٹس صدف کی نمازجنازہ آج کلرسیداں میں ادا کردی گئی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔