طیارہ حادثہ، جھلسی لاشوں کا ڈی این اے تاحال جاری
File Photoاسلام آباد: حویلیاں میں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے کا عمل جاری ہے۔
حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندے کے بھائی نے ڈی این اے کے ٹیسٹ کیلئے خون کا نمونے دیدئیے ۔ دو غیر ملکی باشندوں کے لواحقین کے نمونے تاحال حاصل نہ کیے جاسکے ۔تاہم اب تک نو میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔
ادھر ائرہوسٹس صدف کی شناخت یونیفارم سے ہوئی ، مرحومہ کی نمازجنازہ آبائی علاقہ کلرسیداں میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پمز ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد ازجلد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی ناقابل شناخت میتیں ڈی این اے کیلئے نمونے لینے کے بعد راولپنڈی کے علاقہ روات میں نجی کولڈ سٹوریج میں رکھ دی گئی ہیں ، شناخت کا عمل مکمل ہونے پر لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔