شجاع آباد:مسافر گاڑی نہر میں گرنےسے 6افراد جاں بحق
فائل فوٹوشجاع آباد :پنجاب کے علاقے شجاع آباد کے قریب مسافر گاڑی نہر میں گرنے کے باعث6افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ،اتوار کے روزملتان سے شجاع آباد جانے والی مسافر گاڑی کو حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے6افراد شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسپتال منتقل کی گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔