پاکستان ریلوے نے بہتری کے سفر کا آغاز کردیا

شائع 11 دسمبر 2016 07:30am

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان ریلوے نے بہتری کے سفر کا آغاز کردیا، ریلوے نے ای ٹکٹنگ کے ذریعے گزشتہ 2ماہ کے دوران 8ہزار 500ٹکٹس فروخت کئے۔

پاکستان ریلوے بہتری کے سفر کی جانب گامزن ہے،پاکستان ریلوے نے رواں سال ستمبر میں مسافروں کی سہولت کیلئےای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا،جس  سےادارے کو فائدہ پہنچنے لگا ہے۔

پاکستان ریلوے  کے مطابق ،مسافروں کوگھر بیٹھے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ، جس سے گذشتہ 2ماہ کے دوران 8 ہزار 500ٹکٹ فروخت کئے گئے ۔

ای ٹکٹنگ سے ادارے نے 2ماہ میں 10 کروڑ روپے کمائے ہیں، ای ٹکٹنگ کیلئے رقم کی ادائیگی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

ابتدائی طورپرای ٹکٹنگ کی سہولت گرین لائنز ٹرین کیلئے ہے جبکہ جلد ہی دیگر ٹرینوں کیلئے بھی ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔