کراچی:رینجرز کی کارروائی،مکان میں دفن اسلحے کا ذخیرہ برآمد
فائل فوٹورینجرز نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اتوار کو ایک کارروائی کرکے مکان میں دفن اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا، ہیوی مشین گن سمیت جدید ہتھیار شامل ہیں۔
رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاون سیکٹر 8 بی میں کارروائی کی جہاں مکان میں دفن اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ،دہشت گردودں نے چند ماہ قبل مکان میں اسلحہ دفن کرکے اس جگہ بیت الخلا تعمیر کردیا تھا،برآمد اسلحے میں ایک ہیوی مشین گن، 5 ایل ایم جیز، 4 جی تھری رائفلز کے علاوہ دیگر جدید ہتھیار اور 5 ہزار سے زائد گولیاں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب رات گئے رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ،ٹارگٹ کلرنسیم عرف فرعون فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت ڈاکٹروں کےقتل میں بھی ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم نے 2000 میں سنی تحریک کے کارکن پیربخش کوقتل کیا،اسی سال اہل تشیع ڈاکٹر مہتاب کا بھی قتل ملزم نسیم نے کیا۔
دوہزار ایک میں نسیم نے 3 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم نسیم نے 2010 میں شیرازعرف مسیح کوقتل کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔