اسلام آبادمیں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر31 توپوں کی سلامی

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2016 06:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پردن کا آغاز 31توپوں کی سلامی ہوا۔

اسلام آباد میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پراسپورٹس کمپلیکس میں دن کا آغاز 31توپوں کی سلامی سے کیا گیا،راولپنڈی اسلام آباد کی مساجد میں دعائیں اور درود و سلام کی صدائیں ، ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں ۔

سی پی اوراولپنڈی اسرارعباسی نے سیکیورٹی پلان کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلوس میں مجموعی طورپر3200افسران اورملازمین اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

جلوس میں بڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے داخلے پرمکمل پابندی ہوگی اورجلوس کے داخلی وخارجی راستوں پراضافی نفری تعینات ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جلوس میں کسی قسم کے اسلحہ کی نمائش پربھی پابندی ہوگی۔