پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حدنگاہ صفر

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2016 09:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج جاری ہے، اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے اور نیشنل ہائی ویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور سے شیخوپورہ، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹر وے ٹریفک کیلئے بند ہےجبکہ نیشنل ہائی وے پر بھی شدید دھند کا راج ہے۔

لاہور سے پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، میاں چنوں اور خانیوال کے علاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔

لاہور کے جبکہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے پر ملکی وغیر ملکی کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

سیالکوٹ،سرگودھا،حافظ آباد،شیخوپورہ، اور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع بھی صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہے،جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور سفر کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔