میڈیا پر بل واپس لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں،شہلا رضا
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا-فائل فوٹوکراچی: ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے اقلیتوں کے حوالے سے بل واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کے دوران اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتوں کے حوالے سے بل واپس نہیں لے رہی، بلکہ اس میں صرف ترمیم کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بل تبدیلی مذہب پر نہیں بلکہ زبردستی مذہب کی تبدیلی سے متعلق ہے'۔
اس کے علاوہ انہوں نے آصف زرداری کی واپسی پر کہا کہ سابق صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز جبکہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہی کریں گے۔
دوسری جانب ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آصف زردار ی جو لے کر گئے تھے وہ ختم ہوگیا دوبارہ جمع کرنے کے لیے آرہے ہیں۔
قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ آصف زرداری یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ نیا این آر او کر کے واپس آرہے ہیں۔
فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیماریوں کے بہانے کرکے باہر جانا چھوڑ دیں، سب کو معلوم ہے کہ آصف زرداری متنازع بیان دے کر گئے تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔