لاہور:شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کے لیے بند

شائع 24 دسمبر 2016 04:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:لاہور اورگردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس  کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہورسے شیخوپورہ جانے والی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

 جبکہ  نیشنل ہائی وے پر پتوکی سے اوکاڑہ تک مختلف مقامات پر دھند کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان موٹروے کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیورحضرات پریشانی سے بچنے کے لیے سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔