موجودہ حالت میں آصف زرداری کو ڈیل کی ضرورت نہیں:چوہدری نثار

شائع 24 دسمبر 2016 05:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالت میں آصف زرداری کو ڈیل کی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ کسی مفاہمت سے واپس آئے ہیں ۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ رینجرز کے چھاپے کا پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ آصف زرداری کے خلاف نہ تو کوئی ایف آئی آر ہے اور نا ہی وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالت میں آصف زرداری کو ڈیل کی ضرورت نہیں اور نہ ہی وہ کسی مفاہمت سے واپس آئے ہیں۔ پیپلز پارٹی مجھ سے ایف آئی اے کی انکوائریاں جاری رکھنے کی وجہ سے نالاں ہے، یہ انکوائریاں سپریم کورٹ کےحکم پر ایف آئی اے کررہی ہے۔

چوہدری نثار نے  کہا کہ حکومت اوراپوزیشن مل کر نیب کاچیئرمین لگائیں گےتواحتساب کیسےممکن ہوگا؟ احتساب کا عمل اسی وقت شفاف ہوسکتاہے جب نیب کےسربراہ کا تقررعدلیہ کرے،  نیب کو مکمل خود مختاری ملے، ادارے میں کسی کی مداخلت بھی نہیں ہونی چاہیئے، پلی بارگیننگ چوروں کو راستہ دینے کے مترادف ہے۔