اسحاق ڈار کا عالمی بینک کے صدر کو خط
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عالمی بینک کے صدر کو خط ۔ خط میں وزیر خزانہ نے ثالثی عدالت کے عمل کو روکنے کی مخالفت کردی ۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے صدر کو خط لکھا ہے جو تمام فریقین کی منظوری کے بعد بھجوایا گیا ہے۔ خط میں سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کا عمل روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ عالمی بینک کا فیصلہ اس کے اپنے فیصلے سے انحراف ہے، سندھ طاس معاہدہ کسی فریق کو اپنی ذمہ داریوں سے نہیں روکتا۔
اسحاق ڈار کا خط میں مزید کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے ثالثی کا عمل روکنے سے پاکستان کے حقوق متاثر ہوں گے اور پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچے گا لہٰذا عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔