سکھر:تیزرفتاری کے باعث بس الٹ گئی،5 افراد جاں بحق

شائع 28 دسمبر 2016 05:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سکھر:سکھرمیں سانگی کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں  خواتین سمیت5 افراد جاں بحق اور  12زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے شہرمیلسی سے کراچی آنے والی مسافربس حادثے کا شکار ہوگئی ،واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب بس تیزرفتاری کے باعث سکھرمیں قومی شاہراہ پرسانگی کے مقام موڑکاٹتے اہوئےُالٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔