Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 19برس بیت گئے

شائع 28 مئ 2017 05:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 19برس بیت گئے،28مئی 1998میں آج ہی کےدن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا۔

آج پاکستانی غیرت مند اوربہادر قوم یوم تکبیر اس عزم کے ساتھ منا رہی ہے کہ اگر کوئی ہماری پاک مٹی کی طرف میلی آنکھ اٹھائے گا تواس کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے۔

بھارت نے1998میں جب ایٹمی دھماکے کرنے کے بعدپاکستان کو ایٹمی قوت بن کرللکارنے لگا تو پاکستان نے بھی خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے 28مئی 1998کو بلوچستان چاغی کے پہاڑوںمیں ایٹمی دھماکے کرکے دشمن پر سکتہ طاری کردیا۔

اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ  نہ کیا اورتمام تر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت کے بعد پاکستان کو بھی ایٹمی قوت بنا دیا ۔

پاکستان اسلامی دنیا کی واحد سپر پاوربن کرابھرا،چاغی کے پہاڑوں کے بدلتے رنگ نے ثابت کیا کہ یہ قوم بھی سر اٹھا کر چلناجانتی اوراپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div