Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

اپ ڈیٹ 21 جون 2018 10:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

کس کے پاس کیا ہے؟،الیکشن کمیشن میں سب سامنے آگیا،سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے 2015 سے 2017 تک 1 ارب 71 ہزار 824 روپے آمدن حاصل کی اور اس آمدن پر 2 کروڑ 74 لاکھ 36 ہزار 638 روپے ٹیکس ادا کیا۔

شہباز شریف کو 2016 میں  4 کڑوڑ 28 لاکھ 7 سو 29 روپے کے خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے 3 سالوں میں زرعی زمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے کمائے اور 21 لاکھ 46 ہزار، 5 سو روپے ٹیکس ادا کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے5 کڑوڑ 1 لاکھ 45 ہزار 47 روپے کیش اثاثوں کے مالک ہیں اور انہوں نے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں دو بیویوں تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کا بھی ذکر کیاہے۔

سابق وزیر اعلیٰ  کے صاحبزادے حمزہ شہباز 155 کنال اراضی کے مالک اور رمضان شوگر مل سمیت 21 نجی کمپنیوں کے شئیر ہولڈر ہیں ، 43 لاکھ 70 ہزار 2سو 43 روپے کا بینک بیلنس رکھتے ہیں ، ان کے استعمال میں کوئی ذاتی گاڑی نہیں،حمزہ شہباز کی بھی رابعہ شہباز اور مہرونساء نامی 2بیویاں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div