Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

'ایوان میں غریب آدمی کیلئےآوازنہ اٹھانے والوں پر لعنت'

شائع 16 ستمبر 2019 04:17pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن نورعالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے کہا کہ ایوان میں غریب آدمی کیلئے آواز نہیں اٹھاتا اس پر لعنت ہو۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا،اجلاس کے دوران اپوزیشن نے ایک بار پھر پروڈکشن آرزڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا پہلے اتفاق نظر آیا جس کی وجہ سے متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس این ایف سی اور سٹیٹ بینک کی رپورٹس اور آڈٹ رپورٹس پیش کردی گئیں۔

جونہی پی پی پی کی شازیہ مری نے ڈپٹی اسپیکر سے آصف علی زرداری کی دوران گرفتاری گرتی صحت کی وجہ سے پروڈکشن آرزدرز کا مطالبہ کیا تو مراد سعید بولے یہاں صدارتی خطاب کے دوران اسپیکر کیخلاف نعرے لگائے گئے آپ کا چیئرمین تو کہتا تھا جو جتنی کرپشن کرتا ہے اتنی سزا ملتی ہے اب کیا ہوا اس پر پی پی پی ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔

تحریک انصاف کے رکن نورعالم خان اپنی ہی حکومت پر بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے برس پڑے بولے کھاد 200روپے مہنگی ہوگئی بجلی گیس روٹی کیوں مہنگی کردی گئی یہاں چینی والوں صنعتکاروں کیلئے آواز اٹھائی جاتی ہے غریب آدمی کیلئے کیوں آواز نہیں اٹھائی جاتی جو اس ایوان میں غریب آدمی کیلئے آواز نہیں اٹھاتا اس پر لعنت ہو وزیر خزانہ کو بلاکر پوچھیں یہ چیزیں مہنگی کیوں ہورہی ہیں آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہواخاموش نہیں رہ سکتا ایسی دس سیٹیں قربان،احتساب صحیح ہونا چاہئے دوتین کا کرنا ہے تو بند کردیں  ۔

بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس کل دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div