Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

نوازشریف ضمانت کیس:وزیراعلیٰ پنجاب کی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل

شائع 28 اکتوبر 2019 04:29pm
فائل فوٹو

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف ضمانت کیس میں پیش ہونے کے لیے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی ۔

نوازشریف ضمانت کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لیے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ، وزیرقانون بشارت راجہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے ساتھ مشاورت کی گئی۔  جس میں وزیراعلی کے لیے قانونی نکات پر مبنی بریف تیار کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ جانے والی قانونی ،انتظامی اور حکومتی شخصیات  بھی فائنل کرلی گئی ہیں، سردار عثمان بزدار اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے  پیش ہوں گے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ، چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اوروزیرقانون راجہ بشارت بھی ساتھ جائیں گے۔

وزیر اعلی نوازشریف کی صحت بارے میڈیکل بورڈ کی تازہ ترین رپورٹ  معزز عدالت کےسامنے پیش کریں گےاور ایڈوکیٹ جنرل  اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے  حکومت پنجاب کی  جانب سےآئینی نکات اٹھائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div