Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آباد میں بچھو گینگ کے 3 کارندے گرفتار

ملزمان ساتھیوں کی رہائی کے لیے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھے، ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا
شائع 06 مئ 2024 09:58am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ بچھو کے 3 کارندے گرفتار کر لیے۔

ڈکیت گینگ بنی گالہ کے ایریا میں واردات کے دوران شہری کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار پر بھی حملے میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان کی شناخت فیضان محمود، زاہد محمود اور حسنین محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3عدد 30بور پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی اس کے ساتھ زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ بنی راولپنڈی کا مسروقہ برآمد ہوا، ملزمان کا متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔