Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

مشتاق مہر نے بطور آئی جی سندھ عہدے کا چارج سمجھال لیا

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020 03:41am
فائل فوٹو

کراچی :مشتاق مہر نے بطور آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سمجھال لیا،سینٹرل پولیس آفس پہنچے پر ڈاکٹر کلیم امام نے استقبال کیا۔

  نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے  تو ڈاکٹر کلیم امام نے ان استقبال کیا،  سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نہیں انہیں سلامی پیش کی،مشتاق مہر نے یادگار شہدا ءپر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

  گریڈ 22  کے پولیس افسر مشتاق مہر سندھ پولیس کے 60 ویں سربراہ ہیں،  جو صرف ایک ماہ کے وقفے سے 2 مرتبہ  کراچی پولیس چیف تعینات رہ چکے ہیں  اور ان کی تعیناتی سے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان جاری تنازعہ اختتام پذیر ہوا۔

  مشتاق مہر نے عہدہ سنبھالنے سے قبل   وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرکے  عہدے سنبھالنے کی اجازت حاصل کی۔

  وزیر اعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ  امن و امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا کردار ہے،  صوبہ میں امن و امان بہتر بنائیں ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کریں، خواہش ہے کہ پولیس کی موجودگی عوام کیلئے تحفظ کی ضمانت ہو۔

  دوسری طرف رخصت ہونے والے آئی جی ڈاکٹر کلیم امام نے  افسران سے ویڈیو کنگ پر الوداعی خطاب کیااور   انہوں نے بطور ٹیم کام کرنے پر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

کلیم امام کا کہنا تھا کہ  وہ آج رخصت ہورہے ہیں لیکن پولیس کا محکمہ کام کررہا ہے   اور کرتا رہے گا، محنت، لگن او دیانت سے سائلین کی مدد کرتے رہیں۔

  کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کے اسٹاف سے بھی الوداعی ملاقات کی  اور یادگار شہدا پر حاضری بھی دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div