Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پی آئی اے کی پہلی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر سعودیہ سے لاہور پہنچ گئی

اپ ڈیٹ 01 مئ 2020 04:09pm
فائل فوٹو

لاہور:سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا،پی آئی اے کی پہلی پرواز 250 پاکستانیوں کو لے کر سعودیہ سے لاہور پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا آپریشن شروع کردیا۔

  پی آئی اے کی پہلی پرواز آج250 پاکستانی شہریوں کو لے کر سعودیہ سے لاہور پہنچی ہے،تمام مسافروں کوخصوصی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاہور لایا گیا ۔

 کورونا وائرس کی وبا ءکے باعث پروازیں بند ہونے کی وجہ ہزاروں پاکستانی تقریباً ایک ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں،محصور پاکستانیوں میں عمرہ زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد تمام مسافروں کی کورونا وائرس سے متعلق مکمل سکریننگ بھی کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div