Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی

اپ ڈیٹ 01 مئ 2020 10:07am
فائل فوٹو

کراچی :  محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی،5سے 8مئی تک ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،5سے8 مئی کے دوران کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتا ہےاوراس دوران پارہ 40سے42ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران ہوا جنوب اور مغربی جنوب کی سمت سے چلے گی جبکہ شام اور رات کے اوقات زیادہ گرمی نہیں ہوگی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب  63فیصد ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div