Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

طیارہ حادثہ:فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کے ماہرین کاجائے حادثہ کا دورہ

اپ ڈیٹ 26 مئ 2020 11:39am
فائل فوٹو

کراچی :پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کے ماہرین نے کراچی میں جائے حادثے کا دورہ کیا،ملبے کا معائنہ، سول ایوی ایشن حکام اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کی ٹیم نے ایئر بس کی ٹیم کو تحقیقات سے آگاہ کیا۔

کراچی میں  پی آئی اے کے جہاز کے گرنے والے واقعہ کی تحقیقات کیلئے آج صبح فرانسیسی ماہرین کی  11 رکنی ٹیم  آج صبح کراچی پہنچی ،فرانسیسی ماہرین خصوصی پرواز "اے آئی بی 1888 سے پاکستان پہنچے ۔

ایئربس کی ٹیم نے ملیر میں حادثے کے شکار طیارے کے ملبے کا معائنہ کیا،تحقیقاتی ٹیم نے طیارے کے انجنوں،لینڈنگ گیئر،ونگز اور فلائٹ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا، ٹیم نے طیارہ ٹکرانے سے ٹوٹنے والے گھروں کا بھی معائنہ کیا ۔

غیرملکی ٹیم نے طیارے کے ملبے اور متاثرہ عمارتوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں،  سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے متعلقہ افسران  بھی جائے حادثہ پر موجود تھے  ،جائے حادثہ پر سی اے اے کا فائر ڈپارٹمنٹ اور پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی اور انجینئرنگ کے افسران جائے حادثہ پر بریفنگ دی  ۔

اس موقع پر ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم بھی ائربس ٹیم کے ہمراہ موجود  تھی اس سے قبل ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ اور سی اے اے کی جانب سے طیارہ ساز کمپنی ائر بس کے ماہرین کو بریفنگ  دی گئی۔

 تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے فرانسیسی ٹیم کو اب تک کی تمام تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے طیارے سے ملنے والے بلیک باکس اور وائس ڈیٹا ریکارڈر کے متعلق بریفنگ دی ،طیارہ حادثے کی تحقیقات میں انتہائی اہمیت کے حامل دونوں آلات ائر بس ٹیم کے حوالے کئے جائیں گے۔

ایئربس کی جانب سے دونوں آلات کو دی کورڈ کیا جائے گا ، ڈی کورڈ ہونے کے بعد جہاز کی روانگی سے گرنے تک کپتان اور معاون کپتان کی مفصل گفتگو سنی جاسکے گی ، دوران پرواز مختلف ریجن کے ائر ٹریفک کنٹرولرز اور دونوں کپتانوں کے صوتی رابطوں کو بھی سنا جاسکے گا۔

 بلیک باکس ڈی کورڈ ہونے کے بعد اس بات کا بھی تعین ہوگا کہ دونوں کپتانوں نے ٹیک آف سے لینڈنگ تک جہاز کے اندورنی آلات کو کس انداز میں استعمال کیا، ڈی کورڈ سے اس بات کا جائزہ لینے بھی مدد ملے گی کہ کاک پٹ عملے نے ایئربس کے طے شدہ پراسیجر پر کس حد تک عمل کیا۔

دوسری جانب فرانسیسی ماہرین ٹیم کے 5سے 6روز تک پاکستان میں رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div