پاناما پیپرزپرمشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا 7واں اجلاس جاری
فائل فوٹواسلام آباد:پاناما پیپرزپرمشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا 7واں اجلاس جاری ہے ۔
منگل کو پاناما پیپرپرمشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا 7واں اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹرواجد ضیاء کی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں جاری ہے ۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن ، نیب سمیت متعلقہ اداروں سے حاصل کردہ دستاویزات اوردیگرمواد کا جائزہ لیا جارہا ہے اورساتھ ہی ان دستاویزات کا موازنہ بھی جاری ہے ۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم اوران کے بچوں کے ٹیکس گوشواروں کے حصول کیلئے ایف بی آرکوخط لکھا جائے گا ۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کو نوٹسزجاری کرنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔
مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی آج سوال نامے تحریرکرنے کے حوالے سے بھی غورکرے گی ۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔