Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کچن کی دشواریاں اب ہوئیں آسان

شائع 11 جولائ 2017 07:04am

food photography 2_06

کچن گھر کا اہم حصہ ہوتا ہے اور اس اہم حصے میں کام کرنے والی خواتین یقینا ہر کام میں ماہر ہوتی ہیں، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے لئے مشکل کا باعث بنتی ہیں ان مسئلوں کو حل ہر ایک کے بس کی بات نہیں، آج ہم آپ کو کچن کےحوالے سے چند ایسے آزمودہ ٹرکس بتائیں گے جن پر عمل  کر  کے آپ ان مسائل کو منٹوں میں حل کر سکیں گے اور مشکلوں سے بچ سکیں گے اس کے علاوہ وقت کی بچت بھی کر سکیں گے۔

کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کا طریقہ

1

کریلہ وہ سبزی ہے جو کھانے میں بیحد لزیز ہے لیکن اس کی کڑواہٹ سے لوگ دور بھاگتے ہیں، کڑوے کریلے کھانے کا مزہ خراب کر سیتے ہیں ، کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کا یہ آزمودہ طریقہ ہے۔ کریلوں کو چھیل کر بیج نکال دیں اور کاٹ لیں اب اِن پر نمک لگا کر آدھا گھنٹہ کےلئے چھوڑ دیں اور پھر اِن کو ہاتھ سے مسلیں کہ سارا پانی نکل جائے۔ اب کریلوں کو دھو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کےلئے دھوپ میں رکھ دیں۔ کریلوں کی ساری کڑواہٹ دور ہو جائے گی۔

گوشت کو جلدی گلانا
Image result for red meat

خربوزے کے چھلکے دھوپ میں سُکھا کر پیسں کے رکھ لیں۔ جب گوشت گلانا ہو تو دو تین چٹکی باریک سفوف گوشت میں ڈال دیں، گل جائے گوشت جلدی گا۔اگر خربوزے کے پیسے ہوئے چھلکے نہ ہوں تو گوشت کو بھونتے وقت خشک لہسن کے درمیان والی لکڑی گوشت میں ڈال دیں تو گوشت جلدی گل جائے گا۔

مٹر کے دانے کس طرح فریز کریں
Related image

مٹر کے دانے نکال کر دھو لیں اور اچھی طرح خشک کر لیں اب اِن کو کسی پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر فریز کر دیں اور جب پکانے ہوں جتنی ضرورت ہو نکال کر پکا لیں اور باقی واپس فریزر میں رکھ دیں۔ اِس طرح فریز کرنے سے مٹروں کا ذائقہ بھی نہیں بدلتا اور نا ہی رنگ خراب ہوتا ہے۔

کچن کیبنٹ سے کیڑے ختم کرنا

Image result for masala in kitchen cabinet

اکثر کچن کبنیٹ میں مصالحہ جات اور دالیں رکھنے کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے کیڑے لگ جاتے ہیں اِن کو ختم کرنے کے لئے کیبنٹ خالی کریں ۔ ایک اسپرے بوتل میں سرکہ ڈالیں اور کیبنٹ میں اَس کا اسپرے کریں، چوبیس گھنٹے بعد خشک کپڑے سے اچھی طرح صاف کرکے سامان رکھ دیں۔ مصالحہ جات اور دالیں چیک کرلیں کہ اُن میں کیڑا نا لگا ہو۔ اِس کے علاوہ کیبنٹ میں چند تیز پتے ضرور رکھیں۔

زردہ پکانے کےلئے ٹوٹکہ

Image result for wooden spoon making zarda

زردہ پکاتے ہوئے ہمیشہ لکڑی کا چمچ استعمال کریں اِس سے چاول اکڑتے نہیں۔

آٹا، بیسن اور میدہ کو کیڑا لگنے سے بچانا

Image result for gram flour

آٹا، بیسن اور میدہ کو بہت جلد کیڑا لگ جاتا ہے اگر اِس میں تین سے چار تیز پتے رکھ دئے جائیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے