سلیبریٹیز کی جانب سے ایک دوسرے کو دیئے گئے 8 مہنگے ترین تحفے
کہتے ہیں تحفے تحائف کا تبادلہ ایک دوسرے سے محبت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ نیز آپ اس بات سے بھی واقف ہوں گے کہ معروف شخصیات بھی ایک دوسرے سے تحائف کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگے ترین تحائف تقسیم کرنے والی 7 مشہور بولی وڈ شخصیات
آج ہم آپ کو مشہور شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے کو دیئے گئے انتہائی مہنگے ترین 8 تحائف کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
٭ معروف امریکن ریپر جے زیڈ نے مبینہ طور پر گلوکارہ بیونس کو 2010 میں ان کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر فلوریڈا کے ساحل پر 12 اشعاریہ 5 ایکڑ زمین تحفے میں دی جس کی مالیت 20 ملین امریکی ڈالرز بتائی جاتی ہے۔
٭ دسمبر 2017 میں کرسمس کے موقع پر امریکن ریپر کائن ویسٹ نےکِم کرڈاشیئن کو 2 لاکھ ڈالرز سے زائد کے ایپل، اڈیڈاز اور نیٹ فلکس سرمائے کی وصیت کی تھی۔
٭ دسمبر 2015 میں لیڈی گاگا کو ان کے ریکارڈ لیبل، انٹر اسکوپ ریکارڈز کی جانب سے سفید گھوڑا تحفے میں دیا گیا۔ گاگا کو یہ بہت پسند آیا اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی کیا۔
٭ کیارا پراڈو کی جانب سے معروف گلوکارہ ریہانہ کو محمد علی کی کتاب ایکس ڈولفن جیف کونز کا اوریجنل پیس تحفے میں دیا گیا جس کی مالیت ملین ڈالرز میں بتائی جاتی ہے۔
٭امریکن ریپر کارڈی بی اور آف سیٹ کی جوڑی معروف شخصیات کی دنیا میں کافی مضبوط سجھی جاتی ہے۔ 'بوڈیک یلو' کے ریپر نے اپنی منگیتر کو 26 ویں سالگرہ کے موقع پر رولز رائس کا ایک برانڈ نیو کسٹم تحفے میں دیا جس کے جواب میں آف سیٹ نے اپنی گردن پر کارڈی کے نام کا ٹیٹو بنا کر دیا۔
٭ کائل جینر نے اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ ٹائیگا کو فراری کے قبضے میں لئے جانے کے بعد ایک بینٹلے تحفے میں دینے کا ارادہ کیا تاہم جب وہ ڈیلر شپ آؤٹ لیٹ سے باہر آرہی تھیں تو ان کی تصویر لے گئی۔ البتہ انہیں اپنے سرپرائز گفٹ کو سرپرائز رکھنے کے لئے جھوٹ بولنا پڑا۔
٭ جب جسٹن بیبر اور سلینا گومز ایک ساتھ ڈیٹنگ کررہے تھے تو جسٹن نے اپنا پیار جتانے کے لئے سلینا کے گھر کو پھولوں سے سجانے کا فیصلہ کیا۔ جس کے لئے انہوں نے پھولوں کی پوری دکان خرید لی اطلاعات کے مطابق پھولوں کو پہنچانے کے عمل کے لئے کئی ٹرکس کا استعمال کیا گیا۔
٭ امریکن گلوکار جان لیجنڈ نے اپنی اہلیہ کریسی ٹیجن کے لئے کرسمس کے موقع پر پورا چیز وھیل تحفے میں دیا۔ کریسی ٹیجن کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زنگی کا سب سے بڑا خواب تھا۔
Thanks to republicworld
Comments are closed on this story.