Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

آئی فون کا وہ ورژن جو ’17 پرو میکس‘ سے بھی مہنگا ہونے والا ہے

یہ لائن اپ کا سب سے مہنگا ترین فون ہوگا
شائع 19 مئ 2024 06:41pm

مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئندہ برس ”آئی فون 17 پلس“ کے بجائے ”آئی فون 17 سلم“ متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایپل اگلے سال کیلئے لائن اپ ”17 سیریز“ میں ونیلا آئی فون، پرو اور ایک پرو میکس متعارف کرنے کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے، لیکن ان کے ساتھ ایک آئی فون 17 سلم بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ ایپل کی آئی فون 16 سیریز کی لانچنگ میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں، تاہم آئی فون 17 سیریز کے بارے میں افواہیں پہلے ہی منظر عام پر آ رہی ہیں، جس کی لانچنگ اگلے سال متوقع ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لائن اپ کا سب سے مہنگا ترین فون ہوگا، جس کی قیمت آئی فون 17 پرو میکس سے بھی زیادہ ہوگی۔ اس میں آئی فون 17 پرو میکس سے زیادہ پریمیم اسپیسی فیکیشن ہونے کی بھی توقع ہے۔

آئی فون 17 اور 17 سلم میں 8 جی بی ریم جبکہ آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں 12 جی بی ریم ہوگی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی فون 17 سلم کا ڈسپلے 6.6 انچ ہوگا۔

iPhone 16

iPhone 17 Pro Max

iPhone 17 Slim