شکر قندی میں چھپا ہے ان گنت بیماریوں کا علاج
موسم سرما کے شروع ہوتے ہی ہمیں آتے جاتے رستوں پر شکر قندی کے بہت سے اسٹال نظر آتے ہیں، گرم گرم شکر قندی ٹھنڈ کا مزہ دبالا کرتی ہے، یہ بات سچ ہے کہ جو مزہ اسٹال کی شکر قندی کھانے میں ہے وہ گھر میں ابالی ہوئی شکر قندی کا نہیں۔۔ بچے ہو یا بڑے ہر کوئی اسے بہت شوق سے کھاتا ہے۔ پر کیا آ پ کو معلوم ہے کہ یہ سبزی بے پناہ غذائیت سے لبریز ہے؟
شکر قندی کا شمار دنیا کے غذائیت سے بھر پور دس سبزیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ایک بیحد سستی سبزی ہے جسے کھانے سے ہم بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔ قدرت نے اس سبزی میں دنیا کی ہر نعمت چھپا رکھی ہے، اس میں گلوکوز ، وٹامن اے، بی، ای، اور سی وافر مقدار میں پائی جا تی ہیں جو ہماری صحت کے لئے بیحد مفید ہیں۔
شکر قندی کے بے پناہ فائدے ہیں جیساکہ یہ دماغ کے لئے بیحد مفید ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ شکر قندی بینائی تیز کرنے کے لئے بھی بہت زیادہ فائدے مندہے۔لوگ اکثر کہتے ہیں کہ آلو کھاﺅگے تو موٹے ہو جاﺅ گے مگر آپ یہ بات سن کے حیران ہو جائیں گے کہ شکر قندی کھانے واے آپ پر موٹاپا طاری نہیں ہوگا۔ مگر اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کو اس پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے۔
شکر قندی میںوٹامن اے ای سی کے ساتھ ساتھ اس میں کیلشیم اور فائبر بھی موجود ہیں جو کہ بڑھتے ہوئے بچوں کی نشونما کے لئے بیحد مفید ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔