اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی متفرق درخواست نمٹادی
اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف فیملی کی سزامعطلی کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی متفرق درخواست نمٹادی۔
بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی جانے والی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
نواز شریف نے درخواست میں سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کیلئے استدعا کی تھی۔
عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ آپ کی اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں مقررہیں، 10 ستمبر کو دستیاب بینچ ہی اس معاملے کو دیکھے گا۔
ان درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا۔
مزید خبریں
چلاس: مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین بچوں سمیت 20 جاں بحق
خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ، سینئر صحافی جاں بحق
وزیراعظم کا فروری 2024 کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم
لاہور : 15 روز قبل پسند کی شادی کرنیوالی دلہن مردہ حالت میں برآمد، شوہر گرفتار
تاریخی سنگ میل عبور: پاکستان کا خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ
جوڈیشل کمیشن اجلاس : جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.