آئی سی سی نےٹیسٹ اورون ڈے ٹیم آف دی ائیرکا اعلان کردیا
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نےٹیسٹ اورون ڈے ٹیم آف دی ائیرکا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے سال 2018کی ٹیسٹ اورون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا،بھارت کے ویرات کوہلی دونوں ٹیموں کےکپتان منتخب ہوگئے۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، ٹیسٹ ٹیم میں فاسٹ بولرمحمد عباس شامل ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم میں بھارت اورنیوزی لینڈ کے3،3کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھارت اورانگلینڈ کے 4،4کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
دوہزاراٹھارہ کےدوران ٹیسٹ اورون ڈے فارمیٹ میں بہترین کارکردگی پرویرات کوہلی نےآئی سی سی کےتمام بڑے ایوارڈزبھی لےاڑے، کوہلی کوٹیسٹ اورون ڈے پلئیرآف دی ائیرکےساتھ کرکٹرآف دی ائیرکےایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔
کین ولیمسن کواسپرٹ آف کرکٹ جبکہ آسٹریلیا کےآرون فنچ کومینزٹی 20 پرفارمنس آف دی ائیرکا ایوارڈ دیا گیا۔
Comments are closed on this story.