Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

ورلڈکپ: ہدف کا تعاقب، انگلش ٹیم شدید مشکلات کا شکار

شائع 25 جون 2019 02:01pm

starc

لارڈز: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 32 ویں میچ میں کینگروز نے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیا تاہم انگلش ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے جارہے اس میچ میں ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے 3  بلے باز محض 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کے جیمز ونس صفر کے اسکور پر بیہرینڈروف جبکہ اور جوئے روٹ 8 اور کپتان موگن 4 رنز بناکر مچل اسٹارک کا شکار بن گئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز اسکور کئے تھے، کپتان ایرون فنچ نے شاندار سینچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر نے 53، اسٹیو اسمتھ نے 38، ایلکس کیری نے ناٹ آؤٹ 38 اور عثمان خواجہ نے 23 رنز اسکور کئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دو جبکہ جوفرا آرچر، مارک ووڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div