Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دے دی

شائع 25 جون 2019 05:44pm

aus

لارڈز: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ کے 32 ویں میچ میں کینگروز نے انگلش ٹیم کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں میزبان انگلینڈ 286 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور محض 221 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس 89، بیئراسٹو 27، کرس ووکس 26 جبکہ بٹلر اور عادل رشید 25، 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کینگروز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ بیہرونڈروف نے 5 انگلش بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔

اس کے علاوہ مچل اسٹارک نے 4 اور اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز اسکور کئے تھے، کپتان ایرون فنچ نے سینچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر نے 53، اسٹیو اسمتھ نے 38، ایلکس کیری نے ناٹ آؤٹ 38 اور عثمان خواجہ نے 23 رنز اسکور کئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دو جبکہ جوفرا آرچر، مارک ووڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سیچنری اسکور کرنے پر کینگرو کپتان ایرون فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

واضح رہے اس میچ میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کیلئے مزید مشکلات کھڑی ہوگئیں، اگر انگلش ٹیم ایک میچ اور ہار جائے تو پاکستان اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کیلئے رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

انگلینڈ کے اگلے دو مقابلے بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں جبکہ پاکستان کو بھی نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div