Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ورلڈکپ: پاکستان نے اب تک کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو ہرادیا

اپ ڈیٹ 26 جون 2019 06:57pm

pakistan

برمنگھم: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 33 ویں اور انتہائی اہم میچ میں گرین شرٹس نے اب تک کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 92 ورلڈکپ کی روایت دوہرا دی۔

تفصیلات کے مطابق 238 رنزکا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ بابر اعظم نے شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے ناقابل 101 رنز اسکور کئے۔

 اس کے علاوہ حارث سہیل نے بھی 68 رنز کی لاجواب اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ محمد حفیظ نے 32 اور امام الحق نے بھی 19 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ فرگیوسن اور ولیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابر اعظم کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔


اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کئے۔ جمی نیشم ناقابل شکست 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 64، کین ولیمسن نے 41 اور کولن منرو نے 12 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 3 اوورز میڈن پھینکے اور محض 28 رنز دے کر 3 اہم بلے بازوں کو پویلین بھی روانہ کیا۔

اس کے علاوہ شاداب خان اور محمد عامر بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

نیوزی لینڈ کے ابتدائی 5 بلے باز 83 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے مگر جمی نیشم اور کولن ڈی گرینڈ ہوم کے درمیان قائم ہونے والی 132 رنز کی شاندار شراکت داری نے ان کے اسکور کو 237 تک پہنچا دیا۔

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے میدان پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کیوی کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود باری لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس اہم ترین میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div