Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

محمد حفیظ نے غیر ذمہ داری کی حد کردی

شائع 26 جون 2019 05:12pm

hafeez

سینئربلے باز محمد حفیظ نے غیر ذمہ داری کی حد کردی، پوور شاٹ سلیکشن کے باعث میگا ایونٹ میں تیسری بار پارٹ ٹائم اسپنر کو وکٹ دے بیٹھے۔

آج بھی پارٹ ٹائم اسپنر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کیخلاف فنچ کی گیند پرغیرضروری شاٹ کھیلا تھا جبکہ جنوبی افریقا کی میچ میں بھی مارکرام کو تحفے میں وکٹ دی تھی۔

بھارت کیخلاف بھی ہاتھوں میں کیچ دیا تھا، کیا ایسے ہوتے ہیں سینئر؟ جو بنتے ہیں پروفیسر۔۔۔ لیکن خود کو بدلنے میں ہیں بالکل صفر۔۔۔

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو مزید آگے لے جانے کیلئے انہیں اپنی اس کمزوری پر جلد از جلد قابو پانا ہوگا ورنہ اس چیز کا بھاری خمیازہ ہماری ٹیم کو بھگتنا پڑے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div