Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

عامر خان کا بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا خواب چکنا چور

شائع 27 جون 2019 06:22pm

amirkhan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کا شکست کا بدلے لینے کا خواب چکنا چور ہوگیا، بھارتی باکسر نیرج گویاٹ انجری کے باعث فائٹ سے باہر ہوگئے۔

باکسرعامر خان اور نیرج گویاٹ کی باؤٹ بارہ جولائی کو سعودی عرب میں طے تھی۔ تیاریاں بھی جاری تھیں اور عامر خان نے تو قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا بدلہ لینے کا بھی عزم ظاہر کر رکھا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوپائے گا۔

نیرج کارحادثے میں انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور عامر سے فائٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اب عامر خان کا مقابلہ آسٹریلیا کے بلی ڈب سے ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div