Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سری لنکا کا پروٹیز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

شائع 28 جون 2019 01:31pm

sa

چیسٹرلی اسٹریٹ: جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 35 ویں میچ میں آئی لینڈرز نے پروٹیز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پریرا اور فرنینڈو 30، 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ سلوا نے 24، مینڈس نے 23، تھیسارا پریرا نے 21 اور جیون مینڈس نے 18 رنز بناسکے۔

پروٹیز کی جانب سے پریٹوریس اور مورس نے تین تین، کاگیسو رباڈا نے دو جبکہ فیہلوکوائیو اور ڈومنی نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے اگر آج سری لنکا کی ٹیم ہار گئی تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی، یعنی پاکستان کی راہ میں ممکنہ رکاوٹ بننے والی سری لنکن ٹیم کا بوریا بسترا بھی گول ہوجائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div