Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

برازیلین صدر کیساتھ جی 20 اجلاس میں جانیوالی فوجی سے کوکین برآمد

شائع 28 جون 2019 03:29pm

g20

برازیلین صدر جیئر بولسونارو کے ہمراہ جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے جاپان جانے والی فوجی سے تقریباً 40 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین صدر کی ایڈوانس ٹیم میں شامل اہلکار کے سامان سے اسپین کے ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران 39 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی۔

اسپین پولیس حکام کے مطابق منگل کے روز متعلقہ شخص کو جنوب مغربی اسپین کے راستے جاپان جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس کے سوٹ کیس میں صرف منشیات موجود تھیں۔

ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے ملزم کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہوا تو برازیلین صدر بولسونارو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں وعدہ کیا کہ جو عناصر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ان کے اس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ایک فوجی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے وزارت دفاع کو ہسپانوی پولیس سے تعاون کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div