Aaj News

بدھ, مئ 29, 2024  
20 Dhul-Qadah 1445  

راشد لطیف پاکستان ڈس ایبل کرکٹ کی صدارت سے علیحدہ

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 05:28pm

rashid

کراچی: پاکستان ڈس ایبل کرکٹ میں بدعنوانی کا انکشاف، سابق کپتان راشد لطیف نے احتجاجاً پاکستان ڈس ایبل کرکٹ کی صدارت سے علیحدگی اختیار کرلی۔

بدعنوانی کا بازار گرم، پاکستان ڈس ایبل کرکٹ بھی ریڈار میں آگئی۔

انگلینڈ کیخلاف ڈس ایبل سیریز میں سولہ کھلاڑیوں کے ساتھ ریزور پلیئرز، کوچنگ اسٹاف اور غیر متعلقہ افراد بھی پہنچ گئے۔

معذورں کے نام پر لیے جانے والے فنڈز سے لوگ سیر سپاٹے کرنے لگے۔

سوشل میڈیا پر واویلا مچا، صدر راشد لطیف نے ٹوئٹ میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ فواد مصطفیٰ بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔