Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

گرمی کے ستائےعوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی، محکمہ موسمیات
شائع 28 مئ 2024 09:36am

گرمی کے ستائےعوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بارشوں کے سلسلے سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔