Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کامیاب جوان پروگرام کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2019 07:03am

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں نوجوانوں کی فلاح کے سب سے بڑے منصوبے'کامیاب نوجوان پروگرام' کا افتتاح کیا ہے، اس پروگرام کیلئے کونسی چیزیں درکار ہیں اور کیا کیا طریقہ اپنانا ہوگا یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

٭ اس پروگرام کے لیے عمر کی حد 21 سے 45 سال تک رکھی گئی ہے اور قومی شناختی کارڈ کی شرط لازم ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ آئی ٹی یا ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے قرض کا حصول چاہتے ہیں تو اس میں کم سے کم حد 18 سال رکھی گئی ہے۔

٭ اسمال انٹرپرائزز، نئے یا موجودہ کاروبار کی توسیع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تشریح کے مطابق ہونی چاہیئے۔

٭ پاکستانی شہریت لازمی ہوگی۔

٭ آئی ٹی، ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت میٹرک، 6 ماہ کا تجربہ یا دونوں ہونا ضروری ہے۔​

٭ کامیاب نوجوان پروگرام میں حاصل کئے گئے قرض کو زیادہ سے زیادہ 8 سال کی مدت میں واپس کرنا ہوگا۔

٭ ایک سال تک کا گریس پیریڈ ہوگا۔

کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے قرضہ کی رقم کو دو درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا درجہ

قرض کی حد ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔

رعایتی انٹرسٹ ریٹ 6 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔

قرضہ جات کیلئے صرف درخواست دہندہ کی ذاتی ضمانت ضروری ہوگی۔

دوسرا درجہ

قرض کی حد 5 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 50 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

رعایتی انٹرسٹ ریٹ 8 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔

قرضہ جات کیلئے بینک کی اپنی کریڈٹ پالیسی کے مطابق اثاثہ جات کو رہن (گروی) رکھوانا ہوگا۔

خواتین کیلئے مخصوص کوٹہ

اس پروگرام کے تحت خواتین کیلئے 25 فیصد قرضہ جات وقف کیے گئے ہیں۔

کامیاب نوجوان پروگرام میں عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اپنے ہنر کو کام میں لائیں، ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

کامیاب نوجوان پروگرام کا فارم آسان فارمیٹ پر اردو اور انگریزی دونوں میں موجود ہے جس میں کم سے کم ضروری معلومات درکار ہیں۔

پروسیسنگ کا وقت 15 دن سے زیادہ نہیں ہوگا اور درخواست فارم میں واضح طور پر بتایا جائے گا۔

اس فارم کو پُر کرنے کی ناقابل واپسی فیس 100 روپے مختص کی گئی ہے۔

آن لائن فارم پُر کرنے کیلئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div