Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کرگئے

شائع 14 مارچ 2020 07:38am

لاہور: پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن لاہور میں انتقال کرگئے، مبشرحسن علیل تھے، صبح اچانک طبیعت خراب ہوئی۔

ڈاکٹر مبشر حسن پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے جنرل سیکریٹری تھے، پیپلز پارٹی کی بنیاد 1967ء میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر پر رکھی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں ڈاکٹر مبشر حسن وفاقی وزیرِ خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر مبشر حسن 22 جنوری 1922ء کو مشرقی پنجاب کے علاقے پانی پت میں پیدا ہوئے تھے۔ انتقال کے وقت ڈاکٹر مبشر حسن کی عمر 98 برس تھی۔