ملیریا سے بچاؤ کی ادویات برآمد پر پابندی عائد
وزارتِ تجارت نے ملیریا سے بچاؤ کی ادویات کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ادویات پر پابندی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارش پر عائد کی گئی۔
وزارت تجارت کے مطابق جب تک نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مزید ہدایت نہیں آتی ان ادویات کی برآمد ہر پابندی رہے گی۔
کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے ان ادویات کی عالمی مارکیٹ میں طلب بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ 10 اپریل کو وزارت تجارت نے اینٹی ملیریا ادویات کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی تھی، جس پر پاکستان ڈرگ لا فورم کے صدر نے فوری طور پر يہ نوٹيفکيشن واپس لينے کا مطالبہ کيا تھا۔
نور محمد مہر کا کہنا ہے کہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پہلے ہی ماسک کی برآمد سے ملک کو نقصان ہوا اور اب مليريا کی ادويات کی قلت ہوئی تو يہ مريضوں کے خلاف بہت بڑی سازش ہوگی۔
Comments are closed on this story.